سرجانی میں قلت آب کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن میں پانی کی شدید قلت پر علاقہ مکین احتجاج کرتے ہو ئے سڑک پر جمع ہو گئے ،احتجاج کے باعث ٹریفک نظام شدید متاثر ہو ا،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے مختلف سیکٹرز میں کئی روز سے پانی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور جمعرات کی صبح شہریوں کی بڑی تعداد فور کے چورنگی پر جمع ہو گئی اور سڑک کو بلاک کر کے احتجاج شروع کردیا اس دوران مطاہرین نے سڑک پر ٹائر نذر آتش کرنے کے ساتھ رکاوٹیں بھی لگا دیں جس کے نتیجے میں سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا ۔

Comments (0)
Add Comment