چارسدہ(بیور و رپورٹ) چارسدہ کے علاقہ ابرہیم زئی کے رہائشی عبدالستار نے کہا ہے کہ نادرا نے غلط ریکارڈ درج کرکے اس کے بیوی کے قومی شناختی کارڈ کی زوجیت میں اس کے نام کے بجائے کسی دوسرے شخص کا نام لکھا ہے جب کہ ریکارڈ درستگی کے لئے انہوں نے نادر اسے رابطہ کیا گیا تو تعاون کے بجائے عملہ گالم گلوچ پر اتر آیا ۔نادرا میں ریکارڈ درست نہ ہونے کی وجہ سے اس کی بیٹی کے علاج اور دوسرے بچوں کے تعلیم کے حصول میں خلل پڑ رہا ہے۔