اینگرو انرجی اور اقوام ِ متحدہ خواتین ونگ کے مابین معاہدہ

کراچی(بزنس رپورٹر)تھر میں خواتین کو بااختیار بنانے کی سرگرمیوں اور اقدامات کو آگے بڑھانے کی غرض سے اینگرو انرجی لمیٹڈ اور اس کی ذیلی کمپنیوں سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی،اینگروپاور جن تھرلمیٹڈاور تھر فائونڈیشن کے سی ایس آر ونگس نے اقوامِ متحدہ خواتین ونگ کی مدد سے دستخط کردیئے ہیں۔معاہدے پر اینگرو انرجی کے سی ای او شمس الدین شیخ نے اقوامِ متحدہ خواتین ونگ کے نمائندے جمشید ایم قاضی اور دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں دستخط کئے۔شمس الدین نے کہا کہ”ہم خواتین کو بااختیار کے فعال عمل کے ساتھ صنفی مساوات کے اقدامات کیلئے پرعزم ہیں۔

Comments (0)
Add Comment