کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کی جامعات ایجادات اور پیٹینٹ رجسٹرڈ کرانے کے معاملے میں نہ صرف ترقی یافتہ ممالک بلکہ اپنے علاقائی معاصرین میں بھی پیچھے ہے، تاہم اب ڈائو یونیورسٹی سمیت 23جامعات میں ٹیکنالوجی انوویشن سپورٹ سینٹر قائم کردیئے گیئے۔یہ بات انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن پاکستان کی اسسٹنٹ کنٹرولر پیٹینٹ صائمہ کنول نے ڈاؤ یونیورسٹی کے اورک کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار میں کہی۔پرووائس چانسلر پروفیسر زرناز واحد، ڈائریکٹر اورک اقتدار صدیقی و دیگر نے خظاب کیا۔