اسامہ رضی کی اہلیہ انتقال کر گئیں سراج الحق و دیگر کی تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر ڈاکٹراسامہ رضی کی اہلیہ اور شوریٰ کی رکن عارفہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد بیت المکرم گلشن اقبال میں ڈیڑھ بجے دن ادا کی جائے گی۔دریں اثنا مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق، لیاقت بلوچ، منورحسن، معراج الہدیٰ ، حافظ نعیم الرحمن برجیس احمدو دیگر رہنمائوں نے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment