کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کی جانب سے لاہور میں شہدا کو خراج عقیدت اور ان کی فیملی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔پشاور زلمی کے چیرمین اور ہائیر اینڈ پاکستان کے سی ای او جاوید آفریدی نے کہا کہ ملک کی خاطر جانیں دینے والے شہدا کا پوری پاکستانی قوم پر تا قیامت احسان رہے گا۔شہدا کے اہلخانہ کو ہائیر پاکستان کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے۔آخر میں شہدا کے نام سے پودے لگائے گئے۔