کراچی(بزنس رپورٹر)میزان بینک لمٹیڈ نے 30جون2018ء کو ختم ہونے والی ششماہی کے منافع میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے 3.16ارب روپے بعد از ٹیکس منافع مقابلے میں 4.12 ارب روپے رہا۔بینک کی فی شئیر آمدنی 3.88 روپے رہی۔اس بات کا اعلان بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس نے کی جبکہ اس موقع پر بورڈ کے وائس چیئرمین فیصل اے اے اے النصر بھی اس موقع پر موجود تھے۔میزان بینک نے حصص یافتگان کو ایک روپے پچاس پیسے کیش ڈیویدنڈاور 10 فیصد بونس شئیر دینے کا اعلان کیا ہے۔