کے الیکٹرک کے نام پر رقم وصولی کا الزام مسترد کرتے ہیں-یونس بونیری

کراچی(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے احسن آباد اللہ بخش گوٹھ میں بجلی کی تاریں گرنے سے معصوم بچے کے معذور ہونے کے واقعہ سے متعلق خبر میں چائنا کٹنگ اور کے الیکٹرک کے نام پر رقم وصولی کے الزمات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیق و شواہد کے بغیر اے این پی پر الزام افسوسناک ہے ۔شہر میں دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین آپریشن کا سب سے اولین اور مضبوط مطالبہ اے این پی کا تھا۔ٹھوس آپریشن کی بدولت شہر کا امن کافی حد تک بحال ہوچکا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی صفوں میں کوئی جرائم پیشہ عناصر موجود نہیں۔کے الیکٹرک کے واجبات کی وصولی یا ٹھیکیداری ہماری پارٹی پالیسی نہیں ہے۔ناپسندیدہ افراد کے خلاف سخت تادیبی کاروائی ہماری پارٹی پالیسی ہے ۔اگر کوئی پارٹی کا نام استعمال کرکے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے، تو ہم خود اس کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment