کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل رانا شفیق خان پسروری نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں مثبت اور تعمیری تبدیلی وہی تحریک برپا کر سکتی ہے، جس کی نوعیت اخلاقی ہو۔قوم کی اخلاقی تربیت اور تزکیہ نفس تبدیلی کی علمبردار قوتوں کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے ۔وہ مرکز ادارہ فروغ قرآن و سنت ناظم آباد میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے سے خطاب کررہے تھے۔تقریب سے مفتی یوسف قصوری ، مولانا افضل سردار ، مولانا ابراہیم طارق ، عامر نجیب و دیگر نے بھی خطاب کیا۔