عالمگیر ٹرسٹ کے تحت انٹرن شپ طلبہ کیلئے ایوارڈ تقریب 15 ستمبر کو ہوگی

کراچی(اسٹاف ر پورٹر) عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے تحت آئی بی اے ،اقرا،جی آئی کے آئی اور لمز کے طلبہ کی سوشل انٹرن شپ مکمل ہونے پر15 ستمبر جے ایس آڈیٹوریم ایم اے جناح روڈپر’’مضبوط پاکستان۔ نیا پاکستان‘‘ کے عنوان سے تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ میں ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے ۔منتظمین کی جانب سے طلبہ کے والدین اور صحافیوں سمیت معززین سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment