بابر اعوان کے استعفیٰ نے تحریک انصاف کا سر فخر سے بلند کر دیا- عمران خان

اسلام آ باد (نمائندہ امت) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بابر اعوان کے مستعفی ہونے کے فیصلے نے پاکستان تحریک انصاف کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ یہ بات وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں سینئر قانون دان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان سے ملاقات کے دوران کہی وزیراعظم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ بابر اعوان کا ضمیر صاف ہے، ان جیسے لوگ پارٹی کا اثاثہ ہیں، پاکستان نے قومی وقار کے ساتھ نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment