اخباری کاغذ کے لفافوں سےیرقان- سانس کا انفیکشن ہونے کا انکشاف

اسلام آ باد ( محمد فیضان) وزا رت دا خلہ نے انکشا ف کیا ہےکہ کھانےپینےکی اشیاا خبارات سےبنےلفافوں میں فراہم کرنے عوام میں یرقان اور سا نس کا انفیکشن پھیل رہا ہے جبکہ کینسرہونے کے ا مکانات بھی بہت زیادہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزارت دا خلہ نے ا عتراف کیا ہےکہ دکاندار روٹی ، نان،سموسے، پکوڑےاور جلیبیاں اخباروں میں لپیٹ کر فروخت کررہے ہیں جس کی بڑی وجہ خا لص خوراک کے موجو دہ قوانین،آرڈینینس 1960 میں سزا ئوں کی عدم مو جو دگی ہے۔ وزاررت داخلہ نے شعبہ صحت کو خصوصی ا حکاما ت جا ری کیے ہیں کہ کھانے پینے کی دکا نوں ، بیکریوں ، ہو ٹلوں ،ریستورانوں ، سموسے ، پکوڑے وا لی دکانوں کا با قا عدہ دورہ کریں اور اخبارات سے بنے لفا فوں میں ہر قسم کی کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی بندکرا ئیں۔وزارت دا خلہ نے صورت حال کی مو ثر روک تھام اور دکا نداروں کےخلاف کا رروا ئی کےلیےقانون سازی کرنےکافیصلہ کیااو رآ ئی سی ٹی فوڈ سکیورٹی ایکٹ 2018 کےعنوان سےایک بل تیا رکیا ہے جس میں دکا نداروں سمیت ہو ٹلوں اور دیگر جگہوں پر ا خبارات سے بنے لفافوں میں کھانے پینے کی ا شیا کی فراہمی پر پا بندی عائد کرنےسمیت مختلف جرمانےاورسزا ئیں تجویزکی گئی ہیں جبکہ باربارقانون کی خلاف ورزی پرمتعلقہ کاروبارکااجازت نا مہ منسوخ کرنےکی بھی تجویز اس میں شا مل کی گئی ہے۔ وزا رت دا خلہ کے مطابق ا خبارات کی سیاہی کینسر او ر دیگر بیماریوں کا سبب بنتی ہے اس سےا سہال اورالٹیاں آنےسمیت ہیپاٹائیٹس اےاور ای ٹا ئپ کےعلاوہ سانس کاشدیدا نفیکشن ہوسکتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment