پشاور(نمائندہ امت) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور اس کی قیادت انتہائی گھناوٴنے بین الاقوامی ایجنڈے کاحصہ ہے۔ مدارس میں مداخلت منظور نہیں،میاں عاطف کی تعیناتی کیخلاف مہم چلائیں گے۔جے یو آئی کے امیر نے موجودہ حکومت کو جعلی قرار دے کر انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر چیف الیکشن کمشنر سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دینی علوم کے مدارس پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے۔