کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی سمیت ملک بھر میں آج(7 ستمبر) یوم تحفظ ختم منایا جائے گا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے بعد نماز جمعہ ڈھائی بجے جامعہ بنوری ٹائون گروہ مندر سے پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی۔اہلسنت والجماعت سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے بھی اس دن کے حوالے سے اجتماعات ہوں گے۔مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، صاحبزادہ عزیز احمد، اسماعیل شجاع آبادی، مولانا اعجاز مصطفی، قاضی احسان احمد و دیگر نے کہا کہ 7 ستمبر تاریخی دن ہے ۔اس روز قادیانیوں اور مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیاتھا۔