سول سروس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے سول سروس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی۔ کابینہ ڈویژن نے ٹاسک فورس کا حکمنامہ و ضابطہ کار (ٹی او آرز) بھی جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق ٹاسک فورس ایکشن پلان پرعمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے مانیٹرنگ مکینزم تیار کرے گی اور وزیراعظم و کابینہ کی جانب سے بھیجے گئے معاملات کو بھی دیکھے گی، ٹاسک فورس پلان پرعمل درآمد کیلئے مطلوبہ قانون سازی بھی کروائے گی۔ ٹاسک فورس وفاق اور صوبائی سطح پر پبلک سروس اسٹرکچر ڈیزائن کرنے، ہیومن ریسورس پالیسیز، منیجمنٹ، ریکروٹمنٹ، ٹریننگ اور کیریئر پلاننگ کے امور بھی دیکھے گی۔ سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین کو ٹاسک فورس کاچیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جس میں 19 ارکان شامل کئے گئے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment