اسلام آ باد ( نمائندہ امت) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدراکنامک ایڈوائزی کونسل کاپہلا اجلاس وزیرِ اعظم آفس میں ہوا ، قا دیا نی ممبر عاطف میاں شریک نہیں ہوا ۔اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیرِ اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، گورنر اسٹیٹ بنک، سیکرٹری خزانہ، ڈاکٹر فرخ اقبال، ڈاکٹر اشفاق حسن خان، ڈاکٹر اعجاز نبی، ڈاکٹر عابد قیوم سلہری، ڈاکٹر اسد زمان، ڈاکٹر نوید حامد، سید سلیم رضا اور ثاقب شیرانی شریک ہو ئے ۔وزیرِ اعظم نے ممتاز ماہرین ِ معیشت کی اکنامک ایڈوائزی کونسل میں شمولیت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز شخصیات کے تجربات اور سفارشات سے ملکی معیشت کو درپیش مسائل پر قابو پانے، حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے اور نئی سوچ کو عملی جامہ پہنانے میں خاطرخواہ مددملے گی۔