لاہور(امت نیوز)پی سی بی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی کے استعفیٰ کے بعد ان کی طرف سے مقرر کئے جانے والے پی سی بی کے دیگر عہدیداران کی طرف سے استعفیٰ دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اب سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے بھی مشیر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، نجم سیٹھی کے استعفیٰ اور نئے بورڈ سربراہ احسان مانی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سابق فاسٹ بائولر نے ٹویٹ میں استعفے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے نجم سیٹھی نے اس عہدے پر مقرر کیا تھا۔