اسلام آباد (امت نیوز) ایشین گیمز میں قومی ٹیموں کی کارکردگی اور آئندہ ماہ اکتوبر میں کھیلی جانے والی یوتھ اولمپک گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے 10 ستمبر پیر کو ایک خصوصی اجلاس پاکستان سپورٹس بورڈ میں ہوگا، جس پاکستان صدارت وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کریں گی، محمد اعظم ڈار کے مطابق اجلاس کی تیاری مکمل کر لی گئی ہیں اور اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن اور خالد محمود سمیت اعلی احکام شرکت کریں گے۔