ٹیم ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا-صادق محمد

لاہور(امت نیوز) اے سی سی یوتھ انڈر 19ایشیا کرکٹ کپ کیلئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینجرو سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ پی سی بی نے مینجر بناکر مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر بھرپور طریقے سے پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور ٹیم میں ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ‘اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایشیا کپ کے دوران ٹیم کے کھلاڑیوں کو ڈسپلن اور اپنی ترجیحات کے بارے میں ایک تحریری ہدیت نامہ بھی دیا جائے گا جس پر ہر کھلاڑی کو عمل درآمد کرنا ہوگا ‘کھلاڑی بیرون ملک دورہ کے دوران پاکستان کے ایمبیسڈر ہوتے ہیں اور ان کا طرز عمل بہترین ہونا چاہئے ‘صادق محمد نے کہاکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ہونے کی وجہ سے مجھے کھلاڑیوں کی خوبیوں اور خامیوں کا اندازہ ہے اور اگر ہیڈ کوچ میری ضرورت محسوس کرے گا۔

Comments (0)
Add Comment