ٹوین سٹی ٹینس کا ٹائٹل جبران الحق نے جیت لیا

اسلام آباد(امت نیوز) ٹوین سٹی این بی پی ٹینس چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کا ایونٹ جبران الحق، بوائز انڈر۔18 کا ایونٹ زلان خان نے جبکہ ویمنز سنگلز کا ایونٹ مہوش چشتی نے جیت لیا۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر دلاور عباس سرپرست اعلی پاکستان ٹینس فیڈریشن تھے جنہوں نے چیمپیئن شپ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر شالیمار کلب راولپنڈی کے سابق ڈیوس کپ کوچ حمیدالحق، سیکرٹری قیصر مرزا، ڈیوس کپ کے سابق کوچ فضل سبحان کے علاوہ نیشنل بینک عہدیداروں اور شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گذشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں جاری چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کے فائنل میں، جبران الحق نے موسی چوہدری کو 6-1 اور 6-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، بوائز انڈر۔18 کے فائنل مین زلان خان نے موسی چوہدری کو 6-0 اور 6-2 سے ہرا کر چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

Comments (0)
Add Comment