کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) بلوچستان کابینہ میں 2 نئے وزراء آج حلف اٹھائیں گے جبکہ 3 مشیروں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ذرائع کے مطابق بلوچستان کی صوبائی کابینہ میں مزید توسیع کر دی گئی ہے ، 2 نئے وزراء سے آج شام قائمقام گورنر میر عبدالقدوس بزنجو حلف لیں گے جبکہ کابینہ میں 3 مشیروں کو بھی شامل کر لیا گیا جن میں ایچ ڈی پی کے عبدالخالق ہزارہ ‘ بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالرؤف رند اور عوامی نیشنل پارٹی کے ملک نعیم خان بازئی شامل ہیں ۔