بیرون ملک سے دولت چند ماہ میں واپس لانا ممکن نہیں-مرزا شہزاد اکبر

کراچی(امت نیوز) وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جن کے اثاثے جائز ہیں انھیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا شہزاد اکبر نے کہا کہ بیرون ملک سے دولت واپس لانے کیلئے سپریم کورٹ نے ٹاسک فورس بنائی لیکن ممکن نہیں کہ چند ماہ میں دولت واپس آ جائے، پورے اقوامِ عالم میں ہماری سفارشات گئی ہوئی ہیں۔ ہم جب کسی ملک سے معلومات مانگتے ہیں تو ہمارا اپنا ہوم ورک مکمل ہونا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیرِاعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بیرونِ ملک موجود تمام اثاثے غیر قانونی نہیں۔

Comments (0)
Add Comment