امریکی فوج کی مصنوعی ذہانت کیلئے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

واشنگٹن (امت نیوز) امریکی فوج نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ امریکی دفاعی ادارے پنٹاگون کےمطابق یہ رقم جدید دور کی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی تیار کرنے میں صرف کی جائے گی جس کی حامل مشینیں انسانوں سے روابط اور بات چیت کر سکیں گی۔ امریکی ڈیفنس ریسرچ پراجیکٹ ایجنسی جدید ترین مشینوں کی تیاری میں مصروف ہے ۔ مصنوعی ذہانت کی یہ مشینیں انسانوں کیلئے محض ٹول کا کام نہیں کریں گی ۔ بلکہ مسائل کے حل کے لئے اپنی رائے دینے اور معاونت کرنے کی صلاحیتیوں سے لیس ہوں گی۔ پینٹا گون اس ٹیکنالوجی کو جنگ میں استعمال کرنے کا خواہاں ہے۔ خاص طور پر ڈرون ٹیکنالوجی میں استعمال سے یہ مزید خود مختار ہو جائیں گے۔ اور جنگ میں خود کار طریقے سے کام کریں گے ۔

Comments (0)
Add Comment