فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)16سالہ گھریلوملازمہ کوتشدد کے بعد قتل کردیاگیا،فیصل آبادپولیس 2روزبعد بھی ملزم گرفتارنہ کرسکی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آبادکے علاقے مدینہ ٹائون میں گھریلوملازمہ فائزہ کو قتل کردیاگیا۔مقتولہ کی والدہ کاکہناہے کہ قتل کرنے سے پہلے بچی پرتشدد بھی کیاگیااوراس کے بال کاٹے گئے،پھرپیٹ میں گولی ماردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس2روزبعد بھی ملزم کوگرفتارنہ کرسکی۔جبکہ ایس پی مدینہ ٹائون کاکہناہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔