سی پی این ای اکتوبر میں نیشنل میڈیا کنونشن منعقد کریگی

اسلام آباد (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای ) نے اکتوبر میں نیشنل میڈیا کنونشن منعقعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پاکستان کے مختلف میڈیا تنظیموں ، صحافیوں ، مدیران اور میڈیا کے مختلف شعبوں کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ میڈیا اداروں تنظیموں کے درمیان موثر رابطوں ، اشتراک باہمی اعتماد اور اتحاد کے طریقہ کار پر غور کرکے اسے عملی شکل دی جاسکے ۔ نیشنل میڈیا کنونش کی تیاریوں کے لئے ضیا شاہد کی سرابرہی میں اعجاز الحق، انور ساجدی ، کاظم خان ، ذوالفقار احمد راحت، غلام نبی چانڈیو اوریحیٰ خان سدوزئی پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے یہ فیصلہ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں سی پی این ایی کے صدرعارف نظامی کی زیر صدارت سی پی این ای اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا ۔ اجلاس میں میڈیا کے ادا روں اور تنظیموں میں سیاسی انتشار ، اختلافات اور گروہ بندیوں کو آزادی صحافت ، آزادی اور خود مختاری کے لئے پاکستان کے میڈیا اداروں اور میڈیا تنظیموں کے مابین اتحاد کے لئے اہم قدم ہوگا اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کیجانب سے مجوزہ میڈیا ریگولیشن اتھارٹی سے متعلق سی پی این ای سے صلاح و مشورے کرنے کے اعلان کا بھی خیر مقدم کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا اس ضمن میں سی پی این ای کی جانب سے زمینی حقائق کی روشنی میں جامع تجاویز تیار کرکے وزیر اطلاعات کو پیش کی جائیں گی ۔ علاوہ ازیں سرکاری اشتہارات کی شفاف ، منصفانہ ، غیر جانبدارانہ تقسیم اور بروقت ادائیگیوں کو یقینی بنانے کے لئے بھی وفاقی وزیر اطلاعات کو تجاویز دی جائیں گی۔ اجلا س نے وفاقی ، سندھ ،خیبرپختون خواہ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کے ذمہ اشتہارات کی مد میں دس ارب روپے سے زائد واجبات عدم ادائیگی کو اخبارات کے زبردست مالی بحران کا سبب قرار دیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر کے ہزاروں صحافی اوراخباری کارکن بھی مالی پریشانیوں کا شکار ہیں ۔ سی پی این ای نے وزیر اعظم عمران خان اور چاوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لے تاکہ اخباری اداروں کے بقایا جات کی فوری ادائیگی کو یقینی بنائیں ۔ اجلاس میں سی پی این ای کے صدر عارف نظامی ، سابق صدر ضیاشاہد ، سینئر نائب صدر امتنان شاہد، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبارخٹک، نائب صدور اکرام سہگل ، ایاز خاں ، رحمت علی رازی ، طاہر فاروق، عارف بلوچ، جوائنٹ سیکریٹری عامرمحمود، فنانس سیکریٹری حامد حسین عابدی ، سینئر اراکین اعجاز الحق ، کاظم خان، ارشاد احمد عارف ، انور ساجدی ، غلام نبی چانڈیو ، معظم فخر، عبدالرحمان مگریو، احمد شفیق ، احمد اقبال بلوچ، ذوالفقار احمد راحت ، علی احمد ڈھلوں، بشیر احمد میمن ، فقیر منٹھار منگریو ، خلیل الرحمان ، میاں فضل الہی ، محمد طاہر ، ممتاز احمد صادق، نشید راعی ، شکیل احمد ترابی، سید شمس الضحی شاہ ، شیرمحمد کھاوڑ ، یحیٰٰ خان سدوزئی ، زبیر محمود ، سردار نعیم ، حافظ ثنا اللہ، نوید شیخ ، محمد ظاہر ، ممتاز بھٹی ، سجاد عباسی ، سردار خان نیازی، اشفاق احمد مفتی ، وزیر زادہ ، راشداقبال ، سید نقی کاظمی ، عبدالسلام باتھ ، اسلم میاں اور سید سفیر حسین شاہ سمیت صحافیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔

Comments (0)
Add Comment