گورنر ہاؤس کھول دیا گیا۔پہلے روز 210 افراد کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر ہائوس کو جمعہ کی صبح 6 بجے عوام کے لیے کھول دیا گیا۔گورنر عمران اسماعیل نے شہریوں کو خوش آمدید کہا۔پہلے روز صبح 6 سے صبح 10 بجے کے دوران 210 افراد نے گورنر ہاؤس کا دورہ کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کی شکایت کے لیے گیٹ نمبر 4پر جلد ہی شکایت کائونٹربنایا جائے گا۔ ایک دن خود شکایات وصول کروں گا۔انہوں نے طلبہ کے ساتھ شجرکاری میں حصہ بھی لیا۔دوسری جانب گورنر ہاؤس کے ترجمان نے اوقات کار کے حوالے غلط فہمی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں عوام کے داخلے کے اوقات روزانہ صبح 6بجے سے صبح 10بجے تک ہوں گے جبکہ صرف اتوار کو اوقات شام ساڑھے 4بجے سے شام ساڑھے 6بجے تک ہوں گے۔

Comments (0)
Add Comment