لاہور (امت نیوز) پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے 9 وزرا اور 3 مشیروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزرا میں سید سعید الحسن شاہ، مہر محمد اسلم، سید حسنین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل چیمہ، محمد اخلاق، آشفہ ریاض، شوکت لالیکا، زوار حسین وڑائچ اور اعجاز مسیح شامل ہوں گے۔کابینہ میں عبدالحئی دستی، فیصل حیات جبوابہ اور محمد حنیف کوایڈوائزر بھی مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ان کے علاوہ 5سپیشل اسسٹنٹ بھی مقرر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے سید رفاقت علی گیلانی، امیر محمد خان، خرم خان لغاری، عمر فاروق اور محمد سلمان کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔