کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں 10 سے 13 فیصد اضافہ کے
خلاف دائر درخواست پر نجی اسکولوں کو فیس میں پانچ فیصد سے زائد اضافہ روک دیا۔صوبائی حکومت اور اسکول انتظامیہ سے اکتوبر کے پہلے ہفتے تک جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے حکم کے مطابق پرانے اسٹرکچر کے تحت فیس وصول کی جائے۔ عدالت نے اسکول فیس پر عائد اِنکم ٹیکس پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے۔ جمعے کو جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نجی اسکول ہیڈ اسٹارٹ اسکولنگ سسٹم اور فاؤنڈیشن پبلک اسکول کی جانب سے 10سے 13فیصد اضافہ کے خلاف طلبا کے ایک سو سے زائد والدین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔