ترقی و خوشحالی کا راز آئین کی پاسداری میں ہے-صدر ممنون

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ممنون حسین نے ایوان صدر کے افسران اور اہلکاران سے الوداعی ملاقات کی ہے،صدر مملکت کی مدت 8 ستمبر کو پوری ہو رہی ہے، نو منتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔صدر ممنون حسین نے الوداعی خطاب میں کہا کہ صدر مملکت کی ذمہ داریوں کے بارے میں مختلف حلقوں میں کافی ابہام پایا جاتا ہے لیکن آئین وقانون کی پاسداری اور حکمرانی میں ہی وطنِ عزیز کی ترقی اور خوشحالی کا راز پوشیدہ ہے۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ وہ بارگاہِ الٰہی میں شکر گزاری کے جذبے کے ساتھ ایوان صدر سے رخصت ہو رہے ہیں۔انہوں نے اپنے اختیارات اور آئینی حدود کا ادراک کیا اور ان پر سختی سے کاربند رہے، وہ اللہ اور اپنے ضمیر کے سامنے سرخرو رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی کے بعض صدور نے آئین اور قانون کی منشا پر چلنے کے بجائے اپنی پسند اور ناپسند کے مطابق کام چلانے کی کوشش کی۔

Comments (0)
Add Comment