کراچی(پ ر )پاسبان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ سندھ گورنر ہاؤس اور دیگر گورنر ہاؤسز کو بھی وعدہ کے مطابق اعلیٰ معیارکی یونیورسٹی بنایا جائے۔میوزیم یا تفریح گاہ میں بدلنا عوام کے مفاد میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ دعوؤں اور وعدوں پر عملدرآمد میں تاخیر پی ٹی آئی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا باعث ہوگی۔