کراچی (پ ر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اعجاز عباسی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی عوام دشمن فیصلوں کے ذریعے شب خون مارنے کی تیاری کررکھی ہے ۔عوام اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اس بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ کبھی قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے حصول اقتدار کیلئے غریب عوام سے جو وعدے کئے تھے اس کی پاسداری کو یقینی بنائیں ۔ بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیں ۔