کراچی(اسٹاف رپورٹر)موٹروے اینڈ ہائی وے پولیس کراچی اور نیوٹیک نے مشترکہ طور پر پرائم منسٹر یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت غیر ہنرمند نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی ڈرائیونگ کی تربیت دی۔موٹروے پولیس ڈرائیونگ انسٹیٹیوٹ میں بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید سیمیولیٹر کے ذریعے ڈرائیونگ سکھائی جاتی ہے ۔آئی جی موٹرویز اینڈ ہائی ویز عامر ذوالفقار خان کی خصوصی ہدایات پر تمام نئے سیکھنے والے ڈرائیورز کو ڈرائیونگ لائسنس برانچ کراچی سے لرنر لائسنس بھی جاری کروائے گئے۔کورس مکمل کرنے والے امیدواروں کو ڈی آئی جی کراچی محمد سلیم نے ا سناد بھی دیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کورس مکمل کرنے والے امیدوار مجوزہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے انتہائی توجہ اور احتیاط سے گاڑی چلائیں گے۔امیدواروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بہترین ڈرائیورز بن کر ملک اور قوم کی خدمت کریں گے۔ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں گے۔