کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری سے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے ڈی جی نادرا سندھ عجب خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں لیاری میں نادرا دفتر اورمکینوں کے مسائل پر بات چیت ہوئی ۔ رکن اسمبلی نے عجب خان سے انکے والد کے انتقال پر تعزیت بھی کی انہوں نے لیاری کے عوام کولیاری نادرا سینٹر میں پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔ ڈی جی نادرا نے مستقبل میں بننے والے لیاری میگا سینٹر پر رکن اسمبلی عبدالرشید کو بریفنگ دی ۔ ’’امت‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالرشید نے کہاکہ عوامی شکایات پر ڈی جی نادرا سے ملاقات کی ہے ۔ ڈی جی نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے اور ان کے ساتھ مل کر جلد لیاری کے عوام کو نادرا میگا سینٹر کا تحفہ دیں گے ۔