کراچی(بزنس رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ میں انڈسٹریل سے کمرشل پلاٹ میں تبدیلی اور تعمیرات پر فوری پابندی عائد کردی ہے، جبکہ ڈیمالیشن اسکواڈ نے 26غیرقانونی تعمیرات کو منہدم و سربمہرکردیا۔تفصیلات کے مطابق واٹرکمیشن نے سندھ بھر میں سائٹ لمیٹڈ میں انڈسٹریل سے کمرشل پلاٹ میں تبدیلی اور ان پر تعمیرات کو روکنے کاحکم دیاہے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے افتخارعلی قائم خانی نے بذریعہ نوٹیفکیشن سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ (SITE Ltd) میں انڈسٹریل سے کمرشل پلاٹ میں تبدیلی استعمال اراضی اور کمرشل نوعیت میں تبدیل شدہ پلاٹس پر جاری تعمیراتی کاموں پرتاحکم ثانی پابندی عائد کردی ہے ۔ دریں اثنا شاہ فیصل ٹاؤن میں سروے نمبر 92,93، دیہہ ڈِنگ ٹاپوپرواقع منسوخ شدہ اوڈی سی /لے آؤٹ پلان کے حامل پروجیکٹ ڈریم سٹی میں کارروئی کرتے ہوئے 3گراؤنڈفلورمکانات،3گراؤنڈ پلس پہلی منزل کو مکمل منہدم کردیا، جبکہ 2پلاٹس پر آر سی سی بنیادوں کومسمار کرنے سمیت بکنگ آفس کوسربمہرکردیا۔صدرٹاؤن کے علاقے میں پلاٹ نمبر 92,93,GK-6، جمشید ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 52-A،بلاک 2پی ایس سی ایچ ایس، پلاٹ نمبر231-C،بلاک 2،پلاٹ نمبر208-H بلاک 2 ، جمشید کوارٹرز میں پلاٹ نمبر 881 ، پلاٹ نمبر 814-JM،فاطمہ جناح کالونی میں پلاٹ نمبر 677/2، پلاٹ نمبر678 ، پلاٹ نمبر319گارڈن ویسٹ، پلاٹ نمبر 209سولجربازار، پلاٹ نمبر 401، پلاٹ نمبر320 پی آئی بی کالونی، پلاٹ نمبر B-9،بلاک 9،13-A ، پلاٹ نمبر 246 پی آئی بی کالونی، گلبرگ ٹاؤن میں پلاٹ نمبر R-1270،بلاک 8،پلاٹ نمبر R-1118 بلاک 8،سرجانی ٹاؤن میں پلاٹ نمبر L-1024سیکٹرL-1، پلاٹ نمبر L-487،سیکٹر4-B، منگھوپیرروڈ اسکیم نمبر 43میں سروے نمبر 320,321,322&323، ماڈل کالونی میں پلاٹ نمبر161، پلاٹ نمبر 61/2، شیٹ نمبر 5، درخشاں سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبر 27/216،لیاقت آباد ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 8/2، بلاک 2-D،ناظم آباد ،پلاٹ نمبر9/11فردوس کالونی، نارتھ ٹاظم آباد میں پلاٹ نمبرB-182،بلاک جے، نیوکراچی ٹاؤن میں پلاٹ نمبر RS-6 ایس ٹی نمبر 3،سیکٹر5A/2 پر انہدامی اور سیل کرنے کی کارروائیاں کی گئیں۔