کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماحولیاتی ماہرین کے مطابق سندھ میں خشک سالی کے 3بڑے اسباب میں درختوں کی کٹائی، ایئر کنڈیشنڈ کا اضافی استعمال اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا خطرناک حد تک اخراج ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے ایک سینئر آفیسر کے مطابق ایک صدی کے تجربات و ریکارڈ سے یہ ثابت ہے کہ ہر 3سال بعد سندھ میں مون سون بارشیں کم ہوتی ہیں، لیکن اس بار سوائے چند مقامات کے کہیں بارش نہ ہونے کی وجہ سے انسانوں کیساتھ ساتھ جنگلی حیات کا تحفظ بہت مشکل ہوگیا ہے۔