مٹھی (نمائندہ امت )تھر میں قحط سالی کی صورتحال بڑھ گئی غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث سول اسپتال مٹھی میں چار بچے لقمہ اجل بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھرپارکر ضلع بھر میں قحط سالی کی صورتحال بڑھ گئی غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث سول اسپتال میں 4 بچے لقمہ اجل بن گئے ہلاک ہونے والے بچوں میں 20 ماہ کا سبحان پانچ ماہ کا نثار سلیمان اور دلدار کے نومولود شامل ہیں۔ ادھر ضلع بھر میں رواں سال بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 412 ہوگئی۔ دوسری جانب ضلع بھرمیں ادویات کی شدید قلت برقرار ہے۔