کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے موقع پرصوبے بھر میں 3 روز کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔