کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر 3 مجرموں محمد واجد، ظفربیگ اور غلام عباس کو 35،35 سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔عدالت نے مجرموں پر فی کس 1 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ہے ۔سماعت پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔استغاثہ کے مطابق مجرموں نے کھوکھراپار میں گھر کے اندر ڈکیتی کے دوران ریحان انصاری نامی شخص کو قتل کیا تھا۔مقتول کی اہلیہ کی رپورٹ پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے کم عمر لڑکی سے زیادتی کرنے سے متعلق مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم طاہر کو10سال قید اور جرمانے عائد کیا ہے۔استغاثہ کے مطابق ملزم طاہر نے 2016میں زمان ٹاؤن میں کم عمر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔