2 چوکیوں پر طالبان قبضہ – حملوں میں 24 افغان اہلکار ہلاک

پشاور(نمائندہ خصوصی) افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 24 اہلکار ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئی جبکہ طالبان نے 2 چوکیوں پر بھی قبضہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق کابل کے بت خاک کے علاقے میں طالبان نے کاروان پر حملہ کیاجو دو گھنٹے تک جاری رہا جس میں 8 اہلکار ہلاک و زخمی اور ایک ٹینک بھی دھماکے سے تباہ ہوگیا۔اسی طرح میدان میں چوکی پر طالبان نے قبضہ کرلیا۔ لڑائی میں 6اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ضلع سیدآباد کے شیخ آباد کے علاقے شوم خیل کے مقام پر واقع فوجی چوکی پرطالبان نے ہلکے و بھاری ہتھیارو ں سے حملہ کیااور چوکی پر قبضہ کرلیا اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 4ہلاک جبکہ 3زخمی ہو گئے ۔طالبان نے پانچ عدد امریکی گنیں، ایک راکٹ لانچر، ایک اینٹی ایئر کرافٹ گن اور دیگر فوجی سازوسامان قبضے میں لے لیا۔ دوسری جانب ضلع چک کے غنی خیل کے علاقے میں واقع چوکی پر طالبان کے حملے میں ایک اہلکار مارا گیا۔لوگر اور بلخ میں جنگجووٴں پر حملے میں کمانڈر سمیت چار اہلکار ہلاک ہو گئے۔ صوبہ لوگرکے صدرمقام پل عالم شہر کے شش قلعہ کے علاقے میں جنگجو کمانڈر لال کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ دوسری جانب صوبہ بلخ ضلع چم تال کے آئین قلعہ کے علاقے میں طالبان نے دو چوکیوں پر حملہ کیاجس میں 3 شرپسند ہلاک جبکہ 5زخمی ہوگئے۔

Comments (0)
Add Comment