کراچی (رپورٹ: نعمان اشرف) معروف تاجروں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے انتخابات میں پیٹریاٹ پینل کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ شہریوں کی تاجر تنظیموں نے ایس ایم منیر کی قیادت میں کراچی چیمبر آف کامرس سے 11سالہ اجارہ داری ختم کرنے کا عزم کرلیا۔ افضل چامڈیا اور ان کی ٹیم تبدیلی کی امید قرار دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق 15ستمبر کو کراچی چیمبرآف کامرس کے انتخابات میں یونائیٹڈ بزنس گروپ نے سراج قاسم تیلی کی مخالفت میں پیٹریاٹ پینل کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ معروف تاجر ایس ایم منیر ، عقیل کریم ڈھیڈی ، یحییٰ پولانی، زبیر طفیل و دیگر نے مشاورت کے بعد چیمبر کے الیکشن میں پنیل اتاردیا ہے جس میں محمد افضل چامڈیا کو صدر نامزد کیا گیا ہے جب کہ 15رکنی پینل میں زید اے انٹرنیشنل کے محمد افضل چامڈیا ، میسرز سلمان انجینئر کے امجد ایم اشرف چامڈیا ، سینئر پینل دانیا کے عزیز خورشید اللہ والا ،میسرز ڈیپاک فوڈ انڈسٹریز کے احتشام رئیس ، میسرز پاک ایشیا انٹرنیشنل کے محمد عرفان ،میسرز ٹیکسٹائل ٹچ کے اختر اسماعیل ، میسرز العزیز انٹر پرائزز کے محمد اطہر شیمان ، میسرز ڈیلتا ریسورسز کے محمد شبیر ، میسرزجے این ایس ٹیکسٹائل کے محمد فرحان احمدانی، میسرز پرنس اچیکس کے یوسف یعقوب پرنس، میسرز تھری اسٹار ٹیکسٹائل محمد شاہد صابر، میسرز ابوبلال ٹریڈنگ اسٹیبلشمنٹ کے مزمل رؤف چیپل، میسرز ہارن سولوشن کے خاورنورانی، میسرز گی گی انڈسٹری کے محمد عمران اقبال اور میسرز الکریم کموڈوٹیز کے محمد حنیف سرور پراچہ شامل ہیں ۔ مذکورہ پینل و تاجروں کی جانب سے حمایت کے اعلان کیلئے جمعہ کو مقامی ہوٹل میں ایس ایم منیر کی صدارت میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں تاجر رہنما ایس ایم منیر نے کہاکہ کراچی کے تاجروں کے مسائل حل نہیں ہوتے تھے ۔ 11سال سے کراچی چیمبر پر قبضہ ہے ۔کراچی میں اچھے اور ایماندار قیادت کو سامنے لانے میں کا بیڑہ اٹھایا ۔ عقیل کریم ڈھیڈی اور یحیٰ پولانی سے مشاورت کرکے پیٹریاٹ گروپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ ایس ایم منیر نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ 15ستمبر کو صبح جلدی اٹھیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں یحیٰ پولانی نے کہاکہ یونائیٹڈ بزنس گروپ نے ہمیں مینڈیٹ دیا جس پر ہم شکرگزار ہیں، انہوں نے کہاکہ چیمبرز آف کامرس پر سراج قاسم تیلی کی 11سال سے اجارہ داری قائم ہے ۔ انہوں نے چیمبر کی بلڈنگ پر قبضہ کررکھا ہے وہ تاجروں کی گاڑیوں کو اندر جانے تک نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی اور ملک بھر کے تاجروں نے اس اجارہ داری کو ختم کرنے کا عزم کرلیا ہے ۔ عقیل کریم ڈھیڈی وزیراعظم کے پاس ایک اہم اجلاس میں ہیں جس کی وجہ سے پریس کانفرنس میں شرکت نہ کرسکے۔انہوں نے کہاکہ سراج قاسم تیلی نے کبھی کسی کراچی کے تاجر کا مسئلہ حل نہیں کروایا ،انہوں نے کہاکہ کراچی چیمبر واحد چیمبر ہے جہاں کبھی 55ہزا ر ممبر ہوتے ہیں تو کبھی 25ہزارہوتے ہیں کہ کراچی چیمبر کے 14ہزارووٹرزہیں ۔ 15ستمبر کو سراج قاسم گروپ شکست دیں گے ، اس سلسلے میں افضل جامڈیا ان کے دفتر جاکر بول آئے ہیں کہ اس با ت ہم جیتیں گے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں بزنس کمیونٹی کی اہم شخصیت خالد تواب نے کہاکہ کوشش کررہے ہیں کہ کراچی چیمبر آف کامرس میں بھی فیڈریشن کی طرح یونائیٹڈ گروپ کی سرپرستی ہو، ہم جھگڑا نہیں چاہتے ملکی معیشت کی بہترین کے لئے اب تبدیلی ناگزیر ہے انہوں نے کہاکہ کراچی چیمبر آف کامرس کی موجودہ قیادت میں صلاحیت ہی نہیں کہ وہ کراچی کے تاجروں کے مسائل حل کرسکے۔