لاہور (امت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیئرمین کے چار مشیروں کوفارغ کردیا ہے۔ جن کی تقرری سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے فارغ کئے جانے والے مشیروں میں شعیب اختر، صلاح الدین، شکیل شیخ، ایزد سید شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے شعیب اختر کو پہلے بورڈ سے ماضی میں جرمانے کی رقم واپس دلائی۔پھر مشیر بنا کر کنٹرول کرلیا تھا ایک اور مشیرشکیل شیخ ہر چیئرمین کے ساتھی بن جاتے تھے اوراپنے اس تعلق سے بہت فائدے بھی اٹھاتے تھے۔ ان کے تین بیٹے اسی وجہ سے مختلف ٹیموں میں شامل کئے جاتے رہے ہیں۔نجم سیٹھی نے شکیل شیخ کوگراونڈز اور انفرااسٹرکچر کامشیر بنایا تھا لیکن وہ دیگر امورمیں بھی مداخلت کرتے تھے۔ذرائع کے مطابق شکیل شیخ نے احسان مانی کوبھی قابوکرنے کی کوششیں کیں لیکن وہ ناکام ہوگئیں۔