اسلام آباد(امت نیوز )جمعیت علمائےاسلام ف اورعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نےمطالبہ کیاہےکہ اقتصادی کونسل سے میاں عاطف کونکالناکافی نہیں،معاملےکی تحقیقات کےلیےکمیٹی قائم کی جائے اورقادیانیوں کی وکالت پرفوادچوہدری کوبرطرف کیاجائے،حکومت میاں عاطف کوجانتی تھی اس کےباوجوداس کانام کونسل میں شامل کیاگیا،وزیراعظم عمران خان نےیہودیوں کے کہنےپرعاطف میاں کوممبربنایا۔ان خیالا ت کااظہاررہنماؤں نےلال مسجدمیں ختم نبوت کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکیاجمعیت علمائےاسلام ف کےسیکرٹری جنرل سینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کےمرکزی رہنماء مولانااللہ وسایا،قاری عبدالوحیدقاسمی،مولاناظہوراحمدعلوی،مولانامحمدطیب فاروقی ،مولاناخلیق الرحمن چشتی،مولاناقاضی ہارون الرشید،مولاناعامرصدیق ،مفتی محمدعبداللہ ودیگرنےبھی خطاب کیا۔ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاکہ آج کے دن تحریک ختم نبوت کی 90 سالہ جدوجہد کے نتیجے میں قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا ،پارلیمنٹ نے متفقہ طورپر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا انہیں صفائی کا پورا موقع دیا گیا ،ہندو مسیحی سکھ سب آئین کو تسلیم کرتے ہیں قادیانی تسلیم نہیں کرتے عمران خان بتائیں آخر اس نے جانتے بوجھتے عاطف میاں کی تقرری کیوں کی ؟انہوں نے کہاکہ یہ ٹیسٹ کیس کےطورپرتقرری کی گئی وزیراطلاعات فوادچوہدری قادیانیوں احمدیوں کومسلمان قرار دےکرآئین شکنی کررہا ہےقادیانیوں کومسلمانوں کافرقہ قرار دینے والے وزیراطلاعات کوہٹایاجائے،زرداری نےایک غلطی کی ہماری بات نہیں مانی اورگورنرکانقصان ہوگیا میں کسی کونہیں کہوں گامگراس ملک میں غیرت مندمسلمانوں کی کمی نہیں ایم ایم اے کااجلاس10ستمبرکوبلالیاہےلائحہ عمل طےکریں گے،انہوں نےمطالبہ کیاکہ تحقیقات کرائی جائیں عاطف میاں کوکس نےکیوں لگایااگرتحقیقات نہیں کرائی گئی توپھرہم احتجاج کی کال دیں گے۔مولانااللہ وسایانے کہاکہ اللہ نے سات ستمبر کو ایک بار پھر ختم نبوت پر یقین رکھنے والوں کو فتح دی ہے۔
چنیوٹ(نمائندہ امت)علمائےکرام نےکہا ہے کہ حکومت سے اسلام دشمن عناصر کو نکالا جائے ، فوادچوہدری اپناقبلہ درست کرے ،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہزاروں مسلمانوں نے قربانیاں دے کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہدائےختم نبوت کی قربانیوں کوہمیشہ یادرکھاجائےگا،عقیدہ ختم نبوت کےتحفظ کےلیےمسلمان اپنی جانیں بھی قربان کرتےرہیں گے،پارلیمنٹ نے7ستمبر1974کوقادیانیوں کو کافرقراردےکرغیرمسلم اقلیت قراردیا مگرقا دیانی آئین پاکستان سے غداری کرتے چلے آ رہے ہیں انہیں کسی بھی عہدہ پرفائزنہیں کرناچاہیےکیونکہ یہ آئین پاکستان کےغدارہیں آئین کےغداروں کو فوری سرکاری عہدوں سے فارغ کیا جائے۔ان خیالات کااظہار ممبر پنجاب اسمبلی و امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنت پاکستان مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، سید عطاء المنان شاہ بخاری و دیگر علمائےنےچناب نگر میں 31 ویں انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔علماکاکہناتھاکہ ،قادیانی عاطف میاں ملکی معیشت کو کبھی بہتر نہیں کرسکتا ،اسے الگ کرنےکافیصلہ اچھا اقدام ہوگا ،فواد چوہدری قادیانیوں کی وکالت کرنا بند کر ے ،مسلمان شدت پسند نہیں امن پسند ہیں، عمران خان اپنی حکومت میں اسلام دشمن آستین کے سانپوں کو نکالیں،دریں اثنامولانا غلام مصطفی چناب نگر، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، سید نورالحسن شاہ، قاری رفیق نفیسی نے خطبات جمعہ میں کہا کہ عاطف میاں قادیانی کو حکومتی عہدے سےالگ کرکےکسی مسلمان کو فوری تعینات کرنےکا اعلان کیاجائےعاطف قادیانی کوالگ کرنےکا فیصلہ اچھا اقدام ہوگا، فواد چوہدری قادیانیوں کی وکالت چھوڑ کر پاکستان اور اسلام کی وکالت کریں ۔