کلفٹن میںگاڑی سے250 بوتل غیر ملکی شراب برآمد-4 ملزم پکڑے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن پولیس نے غیر ملکی شراب کی اسمگلنگ کی ناکام بنا کر گاڑی سے 250سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن پولیس نے خفیہ اطلاع پر توحید کمرشل ایریا اسٹریٹ 26میں ہائی ایس کو روک کر تلاشی لی تو اسکے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 250سے زائد شراب کی بوتلیں ملیں، جس کی مالیت 12لاکھ روپے اے زائد تھی۔ ایس ایچ او جاوید ابڑو نے بتایا کہ کارروائی میں 4ملزمان شہریار،رسول بخش،شاہ زیب اور آصف کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کئی سال سے غیر ملکی شراب ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں فروخت کررہے تھے، ملزمان شراب ڈیلر کو دینے آئے تھے کہ پولیس نے انہیں دھرلیا۔ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے کہ وہ شراب کہاں سے لے کر آتے تھے اور کس کو فروخت کرتے تھے ۔

Comments (0)
Add Comment