پانی میں کتا مرنے سے ٹائیفائیڈ سمیت دیگر امراض پھیلنے کا خدشہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سخی حسن میں واٹربورڈ کے ٹینک میں جانور مرنے سے پانی میں شامل ہونے والے جراثیم موذی امراض کا سبب بن سکتے ہیں ۔ماہرین صحت کے مطابق مذکورہ ٹینک کے پانی میں کتا مرنے سے کولی فورم نامی جراثیم شامل ہوگیا ہے جو انسانی جسم میں داخل ہونے سے ڈائریا ،ٹائیفائیڈ سمیت دیگر امراض کا باعث بنتا ہے ۔واٹر بورڈ انتظامیہ کو چاہئے کہ فوری طور پر اس ٹینک کے پانی کا تجزیہ کیا جائے ۔جب کہ شہری پانی اوبال کر استعمال کریں۔

Comments (0)
Add Comment