میلبورن(امت نیوز)سابق جنوبی افریقن بلے باز گیری کرسٹن ذاتی وجوہات کی بناء پر بگ بیش لیگ فرنچائز ہوبارٹ ہریکنز کی کوچنگ سے مستعفی ہو گئے، ان کی جگہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولر ایڈم گرفتھ کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ہوبارٹ ہریکنز نے گزشتہ برس کرسٹن سے دو سالہ معاہدہ کیا تھا تاہم کرسٹن نے ایک سیزن بعد ہی ذمہ داری چھوڑ دی۔ کرسٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہریکنز کے ساتھ بہت انجوائے کیا لیکن بدقسمتی سے میں مزید کام نہیں کر سکتا۔