چاول کی ملکی برآمدات میں 24.6 فیصد کی کمی

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19کے پہلے ماہ جولائی کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 24.6فیصد کی کمی ہوئی ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018 کے دوران چاول کی برآمدات کا حجم 111 ملین ڈالر رہا جبکہ 147.2 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح جولائی 2017ء کے مقابلہ میں جولائی 2018ء کے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 36.2ملین ڈالر یعنی 24.6فیصد کی کمی ہوئی۔

Comments (0)
Add Comment