ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ امت )رشید آبادمیں شادی کی تقریب کے دوران خوشی میں ہونے والی فائرنگ کامقدمہ صدرپولیس نے دوافراد کے خلاف درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ رشید آبادمیں شادی کی تقریب کے دوران خوشی میں کی جانے والی فائرنگ پرصدرپولیس نے کاروائی کرکے دوافرادانعام اوراقبال بیٹنی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔