خانپور (نمائندہ امت) خانپور کے نواحی گاؤں پنجو میں شادی کی تقریب میں گانے کے پروگرام کا تنازع فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے، خانپور پویس نے رپورٹ درج کرلی ،تفصیل کے مطابق خانپور کے نواحی گاؤں پنجو کے محلہ میرا کے رہائشی مختیار عرف کالو ولد محمود اپنے چچازاد بھائی عامر اقبال ولد محمد اقبال سکنہ پنجو کی شادی پر رات کو ناچ گانے کا پروگرام ختم ہونے پرصبح 5 بجے اپنی موٹر سائیکل نمبری 9313راولپنڈی کے ذریعے اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ پنجو لنک روڈ پر راستہ میں بابر ولد نامعلوم سکنہ کوٹھ پیر کوٹ دیگر چھ سات ساتھیوں کے مسلح بندوق بارہ بور کھڑا تھا نے انہیں روک کر کہا کہ میں نے آپ کو کہا تھا کہ شادی میں کوئی ناچ گانے کا پروگرام نہیں کرنا اس کے بعد بابر ولد نامعلوم نے با ارادہ قتل ان پر بارہ بور رائفل سے فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ اس کا دوست جاوید علی ولد شیر محمد سکنہ محلہ غریب آباد ٹیکسلا جو کہ اپنی اپلائڈ فار موٹر کار پر انکے پیچھے آ رہا تھاکہ وہ بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا، خانپور پویس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکےواقعہ کی تفتیش شروع کر دی زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور منتقل کردیا جن میں ایک شدید زخمی کو مذید علاج کے لیے D HQہسپتال ہری پور ریفر کر دیا۔