خرطوم(امت نیوز)جنوبی سوڈان میں چھوٹا مسافر طیارہ گرنے سے 17افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق جوبا ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا مسافر طیارہ یرول شہر کی جانب محو پرواز تھا کہ حادثے کا شکار ہوکر دریا میں جا گرا۔ طیارے میں عملے کے 3ارکان اور 19مسافر سوار تھے۔ 17افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں، جبکہ2افراد کو زندہ ریسکیو کیا گیا تاہم 3افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔