باپ نے داماد کیساتھ مل کر بیٹی آشنا سمیت ماردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی ایریا میں باپ نے غیرت کے نام پر داماد کیساتھ ملکر بیٹی کو نوجوان سمیت قتل کردیا۔ ایف بی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود بلاک 21 میں سے ایک لڑکے اور ایک لڑکی کی لاشیں ملیں، اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں پر مقتولہ کی شناخت 22سالہ عصمت بی بی زوجہ صابر محسود اور مقتول کی 25سالہ عمیر ولد عالم کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دونوں مقتولین کو تشدد کے بعد گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ مقتول عمیر عالم مقتولہ عصمت کا پڑوسی اور دونوں کے آپس میں تعلقات تھے، ابتدائی تفتیش پتا چلا ہے کہ لڑکی اور لڑکے کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے جس کے بعد مقتولہ کے اہلِ خانہ کی تلاش شروع کی گئی تو جلد ہی عصمت بی بی کا شوہر صابر اور لڑکی کے باپ خیر محمد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مرکزی ملزم صابر نے دو شادیاں کی ہوئی ہیں ایک بیوی لیاری میں رہائش پذیر ہے جبکہ ملزم صابر سعودی عرب میں ڈرائیونگ کرتا ہے اور چھٹیوں پر کراچی آیا ہوا تھا۔

Comments (0)
Add Comment